سب خوش بہت ہیں آج یہ موقع دعا کا ہے
امام رضا ( ع )
سب خوش بہت ہیں آج یہ موقع دعا کا ہے
میلاد میرے آقا امامِ رضا کا ہے
مومن ہیں ایک ساتھ عبادت کے واسطے
ذکرِ خدا ، رسول ، بیاں کربلا کا ہے
منظر ہیں ارضِ طوس کے سب کی نگاہ میں
ٹکڑا نہیں زمیں کا یہ عَرْشِ عُلیٰ کا ہے
جز کچھ خدائے برتر و بالا نہیں ہے فکر
مثبت اثر یہ مشہدی آب و ہوا کا ہے
کتنی مماثلت ہے رضا میں حسین میں
اک بے وطن ہے طوس کا اک کربلا کا ہے
الفت ہماری روحِ عبادت کے مثل ہے
مفہوم یہ ہی قولِ امامِ رضا کا ہے
پہرے ہیں گر مدینے میں کر طوس کا سفر
مشہد میں ایک ٹکڑا رسولِ خدا کا ہے
خدا نے چودہ سہارے دیے مجھے
ہر در پہ مدّعا وہی یعنی شفا کا ہے
L. Z Khan Writes
.jpeg)
,🤣🤣😍
جواب دیںحذف کریں