کچھ لوگ گلاب کے پھولوں کی طرح
کچھ لوگ گلاب کے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں اُن کا نام لینے سے عجیب سی فرحت محسوس ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے
ہمارے ارد گرد خوشبو پھیل گئی ہو۔ سارا ماحول معطر لگنے لگتا ہے۔
کچھ لوگ گھنے بادلوں کی طرح ہوتے ہیں جو دوسروں پر ایسے سایہ کرتے ہیں کہ زندگی کی سخت دھوپ گھنی چھاؤں میں
بدل جاتی ہے۔
کچھ لوگ ستاروں کی طرح ہوتے ہیں جو دور سے چمکتے ہیں مگر ہماری دسترس سے باہر ہوتے ہیں ہمارے ہاتھ نہیں آتے۔
کچھ لوگ گھروں کی طرح ہوتے ہیں، وہ چاہے ہم سے کتنی دور ہی کیوں نہ ہوں، دل اُن کی روح میں سمٹ جانے کے لیے بے
چین رہتا ہے۔
کچھ لوگ خطوں کی طرح ہوتے ہیں جنھیں بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا اور دل چاہتا ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے پاس رہیں۔
کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں۔ وہ ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی راستے مل جاتے ہیں۔
کچھ نئے لوگ ہماری زندگی میں پرانے لوگوں کی قدر بڑھانے کے لیے آتے ہیں۔
اے خداوند تعالٰی ہمارا شمار اچھے اور وفادار لوگوں میں فرما ہمیں دوسروں کیلئے اور دوسروں کو ہمارے لئے راحت و سکون
کا ذریعہ بنا۔ ہمیں اپنے جاننے والوں کیلئے روشنی کا ذریعہ بنا۔ اور گھنے بادلوں کے سائے کی طرح بنا۔
اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ

کوئی تبصرے نہیں